ایس ایس پی ٹھٹہ  کی طرف سے 14 اگست  کے موقع پر سکیورٹی کاجائزہ

 
0
290

ضلع میں روپوش اور اشتہاریوں کی گرفتاری کو یقینی بنانے کی ہدایات

ٹھٹہ، اگست  04 (ٹی این ایس): ایس ایس پی ٹھٹہ کیپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ نے اپنی آفیس میں تمام ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، ہیڈ مہرران اور انکے علاوہ ہیڈ آف برانچز کے ساتھ میٹنگ کی،جس میں ٹھٹہ میں روپوش و اشتہاریوں کی گرفتاری اور 14 اگست کی سیکیورٹی کے حوالے سے میٹنگ کی اور سخت ہدایات جاری کیے۔

انھوں نے ضلع میں روپوش اور اشتہاریوں کی گرفتاری کو کسی بھی صورت میں یقینی بنانے کیاور انکی رپورٹ دینے کی ہدایات جاری کیے۔

ایس ایس پی ٹھٹہ کیپٹن رٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ نے کہا کہ شجر کاری مہم کے حوالے سے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کو زیادہ سے زیادہ درخت لگانے کی ھدایات جاری کیے اور انکی رپورٹ دینے کا حکم دیا۔

ایس ایس پی ٹھٹہ کیپٹن رٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ نے کہا یوم آزادی 14 آگسٹ کی سیکیورٹی کے حوالے سے تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز اپنے علاقے کی اور نیشنل ھاء وے پر سختی سے چیکنگ کرینگے تاکہ کو ئی ناخوشگوار واقع پیش نہ ہو۔

ایس ایس پی ٹھٹہ کیپٹن رٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ نے ایس ڈی پی او گھارو، ایس ڈی پی او ٹھٹہ، ایس ایچ او تھانہ گھارو اور ایس ایچ او تھانہ ٹھٹہ بمعہ اسٹاف کو اچھی کارکردگی کرنے پر شاباشی دی اور تمام ایس ایچ اوز کو جرائم کو کنٹرول کرنے اور اچھی کارکردگی دکھانے کی ہدایات جاری کی۔