مہنگائی کم ہوگی اور ملک کا قرضہ اتر جائےگا، وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا

 
0
113

پشاور 31 اکتوبر 2021 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ عمران خان نےدن رات ایک کرکےملک کوٹریک پرلائے انشااللہ ‏مہنگائی کم ہوگی اور ملک کا قرضہ اتر جائےگا۔

صوبائی میں ویمن چلڈرن اسپتال کا سنگ بنیاد رکھنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے وزیراعلیٰ کےپی محمودخان نے ‏کہا کہ 2023 میں انشااللہ پورے پاکستان میں پی ٹی آئی کی حکومت ہوگی۔ ‏

انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنے کپتان کو نہیں چھوڑنا ڈٹ کر کھڑے رہنا ہے آپ کے سپورٹ سے عمران خان ملک کو ‏ترقی کی راہ پر گامزن کرےگا جس طرح ایک چور ملک چھوڑ کر بھاگا باقی سب بھی بھاگ جائیں گے۔

محمودخان نے کہا کہ باربار کہتا ہوں کہ مشکل گھڑی میں کپتان کواکیلا نہیں چھوڑنااگرآپ کی سپورٹ عمران خان ‏کیساتھ ہوگی توملک ترقی کرےگا، پی پی اور ن لیگ نے قرضہ بڑھایا ،پیسہ کہاں چلا گیا یہ تمام پیسے ناقص ‏پالیسیوں کی وجہ سے ان کی جیبوں میں گیا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ اپوزیشن بےروزگاروں کا ٹولہ ہے ہم مانتےہیں بالکل مہنگائی ہے مہنگائی کی بڑی وجہ گزشتہ ‏حکومتیں ہیں، 1947سے2008تک ملک پر8ہزارارب تک تھا ان کا مقصد تھا کہ ہم نے پیسےکمانےہیں قوم کو ‏لوٹناہے۔