ٹھٹھہ، اگست 04 (ٹی این ایس):ایس ایس پی ٹھٹہ کیپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ نے یوم شہداء پولیس کے ورثہ سے ملاقات کرکے میں تحفے تقسیم کیے گئے۔
ملک بھر کی طرح ضلع ٹھٹہ میں بھی یوم شہداءِ پولیس عقیدت و احترام اور جوش و جذبے کے ساتھہ منایا جارہا ہے. اس موقع پر دن کا آغاز ضلع بھر کے تھانوں اور پولیس ہیڈکواٹر میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی سے کیا گیا جس کے بعد ضلع پولیس ٹھٹہ کی جانب سے ایس ایس پی ٹھٹہ کیپٹن ریٹائرڈ فیصل عبداللہ چاچڑ کی سربراہی میں اپنی آفیس میں تمام ضلع ٹھٹہ میں شہداء کو سلامی پیش کی اور شہداء کے ورثہ سے ملاقات کرکے ان کے مسائل سنے اور تحفے تقسیم کیے گئے، اس موقع پہ تمام پولیس افسران، جوانوں اور شہداء کے ورثہ کو بڑاکھانا کھلایا گیا۔