دو اورآذاد امیدوار پاکستان تحریک انصاف میں شا مل ہونے کی حامی بھر لی

 
0
282

اسلام آباد، اگست  04 (ٹی این ایس):دو اورآذاد امیدوار پاکستان تحریک انصاف میں شا مل ہورہے ہیں۔

‏اطلاعات کے مطابق پی پی282 لیہ سے آزاد ایم پی اے طاہر رندھاوا نے جہانگیر ترین سے ملاقات کی اور پی ٹی آئی میں شامل ہونے کی حامی بھر لی  ہے جس کا باقاعدہ اعلان  بعد ازاں  وہ چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات میں کریں گے۔

اسی طرح ایک اور آزاد رکن اسمبلی نے بھی تحریک انصاف کو حمایت کا یقین دلا دیا ہے۔ میر پور خاص سے‏آزاد رکن قومی اسمبلی علی نوازشاہ نے عمران خان کوووٹ دینے کی یقین دہانی کرا دی۔