ایرانی سفیر کی عمران خان سے ملاقات

 
0
343

 پاکستان کے ساتھ تعاون اور اشتراک کی تمام راہیں کھلی ہیں، خطےمیں امن کیلئےپاکستان کی تجاویزکاخیرمقدم کرےگا: ایرانی صدر کا پیغام

دورہ ایران کا خواہشمند ہوں،پاکستان تمام ہمسائیوں کیساتھ تجارت  اور ایران وسعودی عرب کےمابین تعمیری اورمثبت کرداراداکرنےکوتیار ہے: عمران خان

‏اسلام آباد، اگست  04 (ٹی این ایس):ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست نے  پاکستان تحریک انصاف کے چئیرمین  اور متوقع وزیر اعظم عمران خان سے ملاقات کی۔‏

ایرانی سفیر نے نے بنی گالا جاکر عمتان خان کو  انتخابات میں کامیابی پرایرانی صدر کا مبارکباد کا پیغام پہنچایا‏۔ انھوں نے اس  موقع پر کہا کہ پاکستان کے ساتھ تعاون اور اشتراک کی تمام راہیں کھلی ہیں ‏ایران علاقائی تعاون و ترقی کے ایجنڈے میں اشتراک کیلیے ہمہ وقت تیار ہے،‏ایران پاکستان کے ساتھ تجارت بڑھانے کا بھی خواہاں ہے، خطےمیں امن کیلئےپاکستان کی تجاویزکاخیرمقدم کرےگا،خطے کی صورتحال نہایت حساس ہے،‏گیس پائپ لائن منصوبے پرپاکستان کے ساتھ تعمیری بات چیت کیلیے تیار ہیں، ایران پاکستان گیس پائپ لائن منصوبے سے پاکستان کا مستقبل بدل سکتا ہے۔

عمران خان  نے ایرانی سفیر کو بتایا کہ وہ ایران کادورہ کرنےاورتاریخی مقامات کی زیارت کی خواہش رکھتے ہیں ،‏پاکستان ایران سمیت تمام ہمسائیوں کےساتھ تجارت کاخواہاں ہے‏پاکستانی معیشت کواپنےپاؤں پرکھڑاکرناہمارا اہم ترین ہدف ہے‏اپنی سالمیت کےتحفظ کیلئےایران کاکردارقابل تحسین ہے‏ایران اورسعودی عرب کےمابین تعمیری اورمثبت کرداراداکرنےکوتیارہیں۔