چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان کا نالوں کی صفائی کے کاموں کا تفصیلی معائینہ

 
0
412

کراچی، اگست 04(ٹی این ایس):چیئرمین بلدیہ غربی اظہار الدین احمد خان نے ڈپٹی کمشنر ضلع غربی شادیہ جعفرکے ہمراہ نالوں کی صفائی کے کاموں کا تفصیلی معائینہ کیا اس موقع پر چئرمین بلدیہ غربی نے تفصیلات بتاتے ہوئے کہا کہ بلدیہ غربی میں برسات سے قبل تمام نالوں اور خصوصا برساتی نالوں کی صفائی کا عمل برق رفتاری سے جاری ہے جبکہ تمام چاکنگ پوائنٹس کے خاتمہ کیلئے ہلکی وبھاری مشینری اور لیبر سے کام لیا جارہا ہے اور اراکین کونسل کی وساطت سے آگاہی مہم کا بھی آغاز کیا گیا ہے کہ عوام ان مقامات پر کچرہ وملبہ ڈالنے سے گریز کریں اور ندی نالوں کے اطراف رہائش پذیر افراد سے بھی رابط رکھا جارہا ہے کہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال پر نظر رکھی جاسکے۔ انہوں نے ڈپٹی کمشنر کو نالوں کے اطراف میں موجود تجاوزات اور ندی نالوں کے درمیان سے گذرنے والی لائنوں کے نقصانات سے آگاہ کیا اور اپیل کی کہ دیگر محکمہ جات کو اپنی ذمہ داری کا احساس دلانے کیلئے اقدامات کریں ڈپٹی کمشنر نے چےئرمین کے ہمراہ مختلف نالوں اور برساتی نالوں پر جاری کاموں کا معائینہ کیا اور اپنے بھرپور تعاون کی یقین دھانی کرواتے ہوئے کہا کہ تمام یوٹیلٹی سروسز فراہم کرنے والے ادارے باہمی اشتراک عمل کو مضبوط بنائیں خصوصا تجاوزات کے خاتمہ کیلئے ہنگامی اقدامات کریں نالوں میں برساتی پانی آنے کے ساتھ ہی تجاوزات کی وجہ سے بڑے نقصان سے بچا جاسکے اس موقع پر بلدیہ غربی کے متعلقہ محکمہ جات کے افسران بھی موجود تھے۔