بجلی، پانی، صفائی کے مسائل ہفتہ میں حل کیئے جائیں۔ تحریک لبیک کراچی
کراچی کا ترقیاتی فنڈ لندن منتقل کیا گیا پانی بجلی کا بحران عوام دشمنی ہے: علامہ سیدزمان جعفری کا ملیر میں تحریک کے کارکنوں اور عوام سے گفتگو
کراچی، اپریل 16 (ٹی این ایس): تحریک لبیک یارسول اللہﷺپاکستان کراچی ڈویژن کے امیر علامہ سید زمان علی جعفری القادری نے کہا ہے کہ کراچی کے اداروں کے حکام اور انتظامیہ خوف خداپیدا کریں اہل کراچی کے ساتھ کربلاوالوں جیساسلوک نہ کیا جائے گرمی کی اس شدت میں پانی، بجلی جیسی بنیادی ضروریات کا بحران 30سال سے کراچی پر مسلط نومنتخب نمایند وں کی کار کردگی اور ان کی عوام دوستی جاننے کیلئے کافی ہے۔
وہ ملیر کی مختلف یونین کونسلوں کے دورے کے دوران تحریک کے کارکنوں اور عوام سے گفتگو کر رہے تھے۔ علامہ سید زمان علی جعفری القادری نے کہا کہ 30سال سے کراچی کا مینڈیٹ چوری ہوتا رہا شہری مافیا کے ہاتھوں یر غمال بنتے رہے خود ساختہ عوامی نمایندے شہر کا تر قیاتی بجٹ لندن پہنچاتے رہے اس پس منظر میں اب شہریوں کو ایسی نیک قیادت کو آگے لانا چاہئے جن کے قلوب خوف خدااور عشق رسول ﷺسے معمور ہوں اور عوام میں سے ہوں اور ہر نماز میں کسی بھی مسجد میں عوام کی دادرسی کیلئے دسیتاب ہوں۔ زیر زمین اور جلاوطن لیڈروں نے عوام کو کچھ نہیں دیا کے الیکڑک، واٹر بورڈ اور بلدیہ عظمی کراچی بجلی پانی کی فراہمی اور سڑکوں محلوں کی صفائی کے مسائل کو ایک ہفتے میں درست کرے بصورت دیگر تحریک لبیک اپنے آئندہ کے لائحہ عمل کا جلد اعلان کرے گی۔