واٹرکمیشن نے پانی کی شدید قلت اور واٹر بورڈ انتظامیہ کی نااہلی پر شوکاز نوٹس جاری کردیے

 
0
6525

کراچی، مئی 08(ٹی این ایس):پانی کی فراہمی و نکاسی آب کمیشن کے سربراہ نے پانی کی شدید قلت اور واٹر بورڈ انتظامیہ کی نااہلی پر شوکاز نوٹس جاری کردیے۔ کمیشن نے ساحل سمندر میں سیوریج کا پانی چھوڑنے پر ڈی ایچ اے انتظامیہ سے اوریجنل پلان طلب کرلیا۔واٹر کمیشن کے روبرو ڈی ایچ اے کے لا ایڈوائزر پیش ہوئے کمیشن کے سربراہ جسٹس ر امیر پانی مسلم نے استفسار کیا کہ آپ لوگوں نے ساحل سمندر کا حال برا کردیا ہے سمندر میں سیوریج کا پانی چھوڑا جارہا ہے آپ لوگوں کے پاس کوءِی پلان تک موجود نہیں جس کا دل چاہتا ہے شہر کراچی میں بغیر اداروں کی منظوری کے کام کرلیتے ہے ڈی ایچ اے کی انتظامیہ نے کمیشن سے 1 ہفتے کی مہلت طلب کرلی کمیشن نے ڈی ایچ اے کو مہلت دیتے ہوئے اصل پلان طلب کرلیا۔کمیشن کے سربراہ نے شہر کراچی میں پانی کی شدید قلت پر برہمی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ انتظامیہ نے کام میں شروع سے ہی غیر سنجیدگی دکھائی انہوں نے کہا کہ یہی حال رہا تو شہر کراچی میں پانی کا بحران مزید بڑھ جائیگا واٹر بورڈ کی جانب سے پانی کی مقدار کا تعین کرنے سے متعلق آن لائن ویب سائیٹ نہ بنانے پر کمیشن نے برہمی کا اظہار کیا انہوں نے کہا کہ واٹر بورڈ چاہتا ہہی نہیں کہ عوام کو پانی فراہم کیا جاسکیں کمیشن کے سربراہ نے واٹر بورڈ کی نا اہلی پر شوکاز نوٹس جاری کرتے ہوئے پیر تک تفصیلی جواب طلب کرلیا جبکہ شہر بھر سے نالوں کی صفائی کے متعلق انتظامیہ نے 15 روز کی مہلت بھی طلب کرلی۔