عدالت میں ایم کیوایم کے مبینہ ٹارگٹ کلر رئیس مما کے خلاف 5 مقدمات میں چالان پیش کردیاگیا 

 
0
3471

کراچی، مئی 08(ٹی این ایس):کراچی کی انسدادِ دہشت گردی کی منتظم عدالت میں ایم کیوایم کے مبینہ ٹارگٹ کلر رئیس مما کے خلاف 5 مقدمات میں چالان پیش کردیاگیا ہے ۔منگل کو انسداد دہشتگردی منتظم عدالت میں ایم کیوایم کے مبینہ ٹارگٹ کلر رئیس مما کے خلاف دائر 16 مقدمات میں سے 5 مقدمات کا چالان پیش کردیا گیا،،چالان کے تحت رئیس مما نے متعدد پولیس افسران اور دیگر لوگوں کی ٹارگٹ کلنگ کا اعتراف کیا ہے ۔ ملزم نے گرفتاری کے خوف سے اسحلہ وایموشن اور ہنڈ گرینڈ عید گاہ گرانڈ میں چھپا دیا تھا،رئیس مما 2014 میں گرفتاری سے بچنے کے لئے ایران سے ہوتے ہوئے دبئی فرار ہوگیا تھا،، ملزم نے اعتراف کیا ہے کہ اس نے تمام غلط کام اپنے تنظیم کے ہائی کمان کہ حکم پر کیئے تھ،، دورانِ تفتیش ملزم نے اپنے آپ کو ایم کیو ایم لندن گروپ کا کارکن بتایا ہے،، عدالت نے چالان منظور کرتے ہوئی انسداد دہشتگردی عدالت نمبر 7 کو بھیج دیا ۔