طلعت مسعود سمیت 8ملزمان کی درخواست ضمانت کا معاملہ چیف جسٹس کو بھجوادیا گیا 

 
0
293

کراچی، مئی 08(ٹی این ایس):سندھ ہائی کورٹ نے انکم ٹیکس ریفنڈز کے غلط استعمال میں ملوث طلعت مسعود سمیت 8ملزمان کی درخواست ضمانت کا معاملہ چیف جسٹس کو بھجواتے ہوئے سماعت 17جنوری تک ملتوی کردی ہے ۔منگل کو سندھ ہائی کورٹ میں انکم ٹیکس ریفنڈز کے غلط استعمال میں ملوث ملزم طلعت مسعودسمیت 8ملزمان کی درخواست ضمانت کی سماعت ہوئی ۔عدالت نے معاملہ چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کو بھجواتے ہوئے کہا کہ درخواست ضمانت کی سماعت کے لیے بینچ چیف جسٹس تشکیل دیں گے ۔عدالت نے کیس کی سماعت 17جنوری تک ملتوی کردی ہے ۔