نیب کا سندھ میں بھی کرپٹ افسران پر ہاتھ ڈالنے کا آغاز، سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن کی غیر  مینیجنگ ڈائریکٹر کی جلد گرفتاری متوقع

 
0
786

کراچی، نومبر 30 (ٹی این ایس):  ملک میں بڑھتی ہوئی کرپشن کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بننے والی نیب اور اس کے چیئرمین کی جانب سے ملک میں کرپشن کا قلع قمع کرنے کا عزم عوام میں ایک اچھی نوید لایا ہے،سندھ میں سرکاری اداروں میں گذشتہ دس سالوں میں ہونے والی کرپشن سے جہاں ملازمین کے گھروں کے چولہے بجھے وہاں کئی افراد خودکشی پر مجبور ہوئے ،سندھ میں انڈسٹریز ڈپارٹمنٹ کے ذیلی ادارے سندھ اسمال انڈسٹریز کارپوریشن میں گذشتہ دو دہائیوں سے ہونے والی کرپشن اور غیر قانونی بھرتیوں نے ادارے کو زوال پذیر کرنے میں اہم کردار ادا کیا، جن میں ادارے کے افسران ہی ملوث پائے گئے۔

موجودہ مینیجنگ ڈائریکٹر ڈاکٹر ثروت فہیم جو ادارے میں غیر قانونی طور بھرتی ہوئیں اور بعد میں ادارے کے زوال کا سبب بنی ، ذرائع کے مطابق نیب کی جانب سے ڈاکٹر ثروت فہیم کے گرد گھیرا تنگ ہونے لگا،امکان ہے کہ چند دنوں میں نیب کی جانب سے ڈاکٹر ثروت فہیم کو گرفتار کر لیا جائے گا،ذرائع کے مطابق گذشتہ سات ماہ سے منیجنگ ڈائریکٹر کی کرسی پر براجمان ڈاکٹر ثروت فہیم نے جس ڈالی پر بیٹھی اسی کو کاٹنے کے مصداق کام کرتے ہوئے اسی ادارے کے اثاثے بیچنے کا بیڑا اٹھا لیا ہے ، ڈاکٹر ثروت فہیم پر اختیارات کا ناجائز استعمال ،باحیثیت منیجنگ ڈائر یکٹر ، ڈپٹی منیجنگ ڈائر یکٹراور ڈائریکٹرایڈمن کی حیثیت سے غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونا، مالی وسائل سے زیادہ اخراجات میں تجاوز کرنا ، حکومتی خزانے میں غبن اور خرد برد، حکومتی فنڈ کا ناجائز اور غیر قانونی استعمال نیب کی جانب سے کارروائی کا سبب بنا،نیب کےجانب سے ان کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے،کراچی سے اسلام آباد نیب ہیڈ کوارٹربلایا جانا اسی سلسلے کی ایک کڑی ہے۔

بتایا جاتا ہے کہ نیب کی جانب سے ڈاکٹر ثروت فہیم کے خلاف بھرپور ایکشن سندھ کے عوام کے لئے صوبے میں ایک ٹھنڈی ہوا کا جھونکا ثابت ہوگی، اور سندھ اسمال اسنڈسٹریز کارپوریشن کے ملازمین ایک نہایت ہی کرپٹ افسر کے خلاف ہونے والے ایکشن کو خوش آئین قرار دے رہے ہیں۔