اندرون سندھ کا غریب سبزی فروش پراسرار بیماری میں مبتلاء، اہل خانہ کی حکومت اور اصحاب الخیر سے مدد کی اپیل

 
0
900

لاڑکانہ،نومبر 30 (ٹی این ایس):  اندون  سندھ میں عبدالجبار نامی ایک غریب اور نادار  شخص کسی پر اسرار بیماری میں مبتلاء  اور حکومت و انسانی خدمت کرنے والے اداروں اور اشخاص کی توجہ کا طالب ہے۔

بتیا جاتا ہے کہ اندرون سندھ سے متعلق  یہ شخص سبزیاں بیچ کر گذر اوقات کرتا تھ امگر کسی بیماری اور اس کے ساتھ موٹاپے نے اسے بستر کے ساتھ لگا دیا۔ اسکا پورا جسم سوجھ چکا ہے جبکہ ٹانگوں اور پاؤں میں زخم بھی آچکے۔


عبدالجبار کو ایک مقامی ہسپتال میں داخل کرایا گیاتھا مگر ویاں ڈاکٹر اسکے مرض کی تشخیص نہ کر سکے اسکے یا خاندان کے پاس پیسے نہیں ہیں کہ اسکا مکل کے کسی اطھے ہسپتال میں علاج کرا سکیں۔

اسکے بھائی اور اہل خاندان نے حکومت اور اصحاب ثروت سے اپیل کی ہے کہ انکی اعانت کی جائے۔ اس کار خیر کے لئے ان سے اس نمبر 03312741082 پر رابطہ کیا جاسکتا ہے