شہید لیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی کے والد  کا انتقال، خاندان میں کو ئی مرد باقی نہ رہا،آرمی چیف کا شمشیر ستی کے انتقال پر اظہارِ افسوس ،کہا پاک فوج شہید کے خاندان کو اپنا خاندان سمجھتی ہے  

 
0
8117

راولپنڈی ، نومبر 30 (ٹی این ایس): لیفٹیننٹ ارسلان عالم ستی جو دو ماہ قبل  دفاع وطن کے فرائض کی انجام دہی کے دوران دہشت گردوں کے ایک حملہ میں  شہید ہوگئے تھے کے والد شمشیر عالم ستی بھی جواں وہونہار بیٹے کے غم میں اس دارِ فانی سے کوچ کر گئے۔

22 سالہ ارسلان  23 سمبر کو راجگال خیبر ایجنسی نئی قائم  شدہ پوسٹ پر  کمان کر رہے تھے کہ سرحد کے اس پار سے دہشت گردوں نے حملہ کرکے شہید کردیا تھا۔ شہید ارسلان تینوں بہنوں کے اکلوتے بھائی اور والدین کے اکلوتے بیٹے تھے۔ بائیس سالہ لیفٹننٹ ارسلان نے دو سال قبل پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔ ان کا تعلق پاک فوج کی سندھ رجمنٹ 29 سے تھا۔ جب کہ وہ پی ایم اے 135 لانگ کورس کے پہلے شہید تھے۔

آرمی چیف جنرل قمر باجوہ مری میں شہید کے گھر گئے تھے اور انکے والد جو مدرس تھے کو گلے لگا کر انکی ڈھارس بندھائی تھی اور تعزیت و یکجہتی کا اظہار کیا تھا۔

آج شہید ارسلان کے والد بھی داعی اجل کو لبیک کہہ گئے اور یوں اس خاندان میں اب کوئی مرد نہ بچا۔

آی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے شہید کے والد کے انتقال پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی خاطر نہ صرف پاک فوج کے جوان قربانی دے رہے ہیں بلکہ ان کے خاندانوں کی قربانیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ۔پاک فوج شہید کے خاندان کو اپنا خاندان سمجھتی ہے ۔

واضح رہے کہ رواں سال23ستمبر کو وادی راجگال میں افغانستان کے راستے آنے والے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کے دورا ن شہید ہوئے تھے۔ شہید ارسلان تینوں بہنوں کے اکلوتے بھائی اور والدین کے اکلوتے بیٹے تھے۔ بائیس سالہ لیفٹننٹ ارسلان نے دو سال قبل پاک فوج میں شمولیت اختیار کی۔ ان کا تعلق پاک فوج کی سندھ رجمنٹ 29 سے تھا۔ جب کہ وہ پی ایم اے 135 لانگ کورس کے پہلے شہید تھے۔