سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کا تھانہ کینٹ کا دورہ

 
0
409

راولپنڈی ستمبر 18 (ٹی این ایس): سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کا تھانہ کینٹ کا دورہ۔ سی پی او نے تھانہ میں فرنٹ ڈیسک، محرر آفس، کوت، حوالات تفتیشی کمرہ جات، رہائشی کمروں کا جائزہ لیا، اس موقع پر سی پی او نے کہا کہ ناجائز حراست اور تشدد کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، تھانہ میں آنے والے ہر شہری کے ساتھ عزت سے پیش آیا جائے، اور سائیلین کی درخواستوں پر ان کی داد رسی کے لئے فوری اقدامات کئے جائیں، سی پی او راولپنڈی نے حوالات کا جائزہ لیتے ہوئے اس میں موجود ملزمان سے ان کے مقدمات کے بارے میں بھی پوچھا، علاوہ ازیں سی پی او راولپنڈی محمد فیصل رانا سٹی ٹریفک آفس کینٹ سرکل بھی گئے اور وہاں ڈیوٹی پر موجود عملہ کو بھی ہدایات جاری کیں۔