چیئرمین سی ڈی اے نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدالت شاہ اور عثمان لاشاری انسپکٹر کو مس کنڈکٹ اور پیشہ ورانہ نااہلی پر سروس سے معطل کر دیا

 
0
406

اسلام آباد ستمبر 17 (ٹی این ایس): چیئرمین سی ڈی اے نے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر عدالت شاہ اور عثمان لاشاری انسپکٹر کو مس کنڈکٹ اور پیشہ ورانہ نااہلی پر سروس سے معطل کر دیا ہے۔ دونوں افسران کو کری کے علاقے میں ہونے والی غیر قانونی تعمیرات میں لاپرواہی اور غفلت کا مظاہرہ کرنے پر معطل کیا گیا ہے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے دونوں افسران کے خلاف انکوائری کے احکامات بھی دے دئیے ہیں۔