راولپنڈی پولیس پر دہشتگردانہ حملہ، تھانہ کینٹ کے علاقہ صدر میں محافظ پٹرولنگ سکواڈ پر دہشتگرد کی فائرنگ

 
0
329

راولپنڈی جنوری 07 (ٹی این ایس): راولپنڈی پولیس پر دہشتگردانہ حملہ، تھانہ کینٹ کے علاقہ صدر میں محافظ پٹرولنگ سکواڈ پر دہشتگرد کی فائرنگ، دہشتگرد کی فائرنگ سے ہیڈکانسٹیبل محمد علی اور کانسٹیبل سعید احمد شہید۔ فائرنگ کی آواز پر ڈولفن اہلکار موقعہ پر پہنچے تو دہشتگرد نے ان پر بھی فائرنگ کی، پولیس ذرائع کے مطابق دہشتگرد کی فائرنگ سے ڈولفن اہلکار حسن اکرم اور راہگیر خاتون زخمی، پولیس اہلکاروں کی جوابی فائرنگ سے دہشتگرد ہلاک، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی آر پی او راولپنڈی سہیل حبیب تاجک، سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس، ایس ایس پی آپریشن، ایس ایس پی انویسٹی گیشن اور ایس پی پوٹھوہار موقعہ پر پہنچ گئے،
زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے. راولپنڈی پولیس فرض کی ادائیگی کے دوران کسی قربانی سے دریغ نہیں کرے گی، سی پی او راولپنڈی