ایران کی جانب سے اگلے چار سے پانچ گھنٹوں میں امریکہ پر حملہ کیے جانے کا امکان

 
0
305

تہران جنوری 07 (ٹی این ایس) ایران کی جانب سے اگلے چار سے پانچ گھنٹوں میں امریکہ پر حملہ کیے جانے کا امکان ظاہر کیا جارہا ہے۔ امریکی نیوز ایجنسی کے مطابق متعدد امریکی انٹیلی جنس ایجنسیوں کو رپورٹ ملی ہے کہ ایران امریکی فوج پر بہت بڑا حملہ کرنے کی پلاننگ کر رہا ہے۔ اس حوالے سے امریکی فوج کے نمائندے نے نیوز ایجنسی کو بتایا کہ ایران کی جانب سے حملہ اگلے چارسے پانچ گھنٹوں میں ہوسکتا ہے۔
امریکی فوج کے حکام نے انکشاف کیا کہ ابھی ہم لوگ یہ کنفرم نہیں کرسکتے کہ حملہ کس جگہ ہوگا، لیکن اس حوالے سے متعدد رپورٹس آرہی ہیں کہ حملہ ایراق میں موجود کسی بھی امریکی فوجی بیس پر ہوسکتا ہے، اگر ایراق میں موجود امریکی بیس پر حملہ نہیں ہوتا تو پھر ایران کےہمسایہ ممالک میں موجود کسی بھی امریکی بیس پر حملہ ہوسکتا ہے، اس کیلئے ہم لوگ بھی تیار بیٹھے ہیں اور ایران کو ایسا نہیں کرنے دیں گے۔
دوسری جانب دفاعی تجزیہ نگاروں نے پہلے ہی امریکہ کو خبردار کردیا ہے کہ جیسے ہی ایران میں 3 روزہ سوگ ختم ہوگا، ایران امریکی فوج پر حملہ کردے گا۔ خیال رہے کہ اس وقت ایران کے ہمسایہ ممالک میں درجنوں امریکی بیس ہیں، جن پر ایران کی جانب سے کسی بھی وقت حملہ کرنے کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے۔ کہا جا رہا ہے کہ چونکہ جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کا عمل بھی مکمل ہوگیا ہے اور ایران میں 3 روزہ سوگ بھی ختم ہوگیا ہے، اسی لیے اب ایران لازمی اپنا جواب دے گا۔
واضح رہے کہ قاسم سلیمانی کی ہلاکت کے بعد ایران کی جانب سے متعدد بار امریکہ کو دھمکی دی جاچکی ہے کہ امریکہ اب ہمارے جواب کا انتظار کرے، اور ہم امریکی فوج کی لاشوں کا ڈھیر لگادیں گے۔ تاہم اب امریکی نیوز ایجنسی نے دعویٰ کیا ہے کہ ایران اگلے چار یا پانچ گھنٹوں میں کسی بھی امریکی بیس پر حملہ کرسکتا ہے۔