سی پی او راولپنڈی کی ہدایت صادق آباد پولیس نے شراب ڈیلر گرفتار کر لیا ملزم رضا کار کی ڈیوٹی کرتا تھا

 
0
329

راولپنڈی اکتوبر 12 (ٹی این ایس): سی پی او راولپنڈی کی ہدایت صادق آباد پولیس نے شراب ڈیلر گرفتار کر لیا ملزم رضا کار کی ڈیوٹی کرتا تھا ملزم ضلع راولپنڈی میں شراب سپلائی کا ڈیلر تھا 500 لیٹر الکوحل شراب برآمد سی پی او راولپنڈی کیپٹن “ر” محمد فیصل رانا کی طرف سے تمام رضا کاروں کا ڈیٹا چیک کرنے کی ھدایت تفصیلات کے مطابق سی پی او راولپنڈی محمد فیصل رانا کی ھدایت پر ایس پی راول ڈویژن آصف مسعود کی زیر نگرانی تھانہ صادق آباد پولیس کا منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاؤن (بڑی کاروائی ) ایک ملزم کو گرفتار کر کے 500 لیٹر خالص الکوہل(شراب)اور گاڑی برآمد کرلی .ایس ایچ او تھانہ صادق آباد شجاعت علی بابر نے سپیشل ٹیم تشکیل دے کر مشہور بدنام زمانہ بدنامہ زمانہ الکوہل (شراب) ڈیلر احسن خان سے 500 لیٹر خالص الکوہل (شراب )اور گاڑی برآمد کر لی ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش جاری ملزم ضلع راولپنڈی میں بڑے پیمانے پر الکوہل سپلائی کرنے والا ڈیلر ہے۔ ملزم تھانہ ریس کورس میں قومی رضا کار کی ڈیوٹی کرتا تھا ملزم احسن خان کو رضا کار فورس سے فارغ کر دیا گیا ہے، کمانڈر رضاکاران فورس کو ہدایت ہوئی کہ تمام رضاکاروں کا ڈیٹا چیک کریں اور کوئی بھی ایسی سرگرمیوں میں ملوث ہو تو اسے فورس سے فارغ کریں اور پولیس کو مطلع کریں.