ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ایسٹ محمد عطاء ربانی کا اڈیالہ جیل کا دورہ، اسیران کے مسائل سنے، انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی

 
0
411

اسلام آباد اکتوبر 12 (ٹی این ایس): مورخہ 12 اکتوبر 2019 کو جناب محمد عطاء ربانی صاحب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ایسٹ ہمرا جواد حسین عادل شیخ سول جج اسلام آباد ایسٹ اور عمر لیاقت رندھاوہ اسسٹنٹ کمشنر اسلام آباد بسلسلہ انسپکشن جیل ہذا پر تشریف لائے۔ معزز جج صاحب نے خواتین وارڈ، کچن اسیران، جیل ہسپتال ، بی کلاس اور تمام بیرکس کا دورہ کیا اور اسیران کے مسائل سنے۔ معزز جج ہسپتال میں داخل اسیران کو ملے اور انتظامیہ کی جانب سے مریضان کو مہیا کی گئی سہولیات پر اطمینان کا اظہار کیا۔

معزز جج نے جیل کے اندر اسیران کو دیا جانے والا کھانا چیک کیا اور کھانے کے معیار کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے کیے جانے والے اقدامات کی تعریف کی۔ جناب عطاء ربانی صاحب ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج اسلام آباد ایسٹ نے معمولی نوعیت کے مقدمات میں گرفتار 03 اسیران کو ذاتی مچلکہ پر رہا کرنے کا حکم صادر فرمایا۔ حسب الحکم فاضل جج 03 اسیران کو جیل ہذا سے رہا کر دیا گیا۔