عمران خان فیصلہ کرینگے کہ کون سی نشست رکھنی ہے کونسی چھوڑنی ہے،جو ذمہ داری سونپیں گےسرانجام دونگا: سرور خان

 
0
312

اسلام آباد، اگست  04 (ٹی این ایس): حالیہ عام انتخابات میں   اب تک ناقابل شکست رہنے والی بڑی انتخابی طاقت چوہدری نثار علی خان کو ایک کے بجائے دو نشستوں پر  اپس سیٹ  شکست دینے والے غلام سرور خان فیصلہ نہ کر سکے ہیں کہ قومی اسمبلی کی کون سی نشست چھوڑیں گے اور کون سی رکھیں گے۔ غلام سرور نے چوہدری نثار کو این اے 63اور این اے 59سے شکست دی۔

غلام سرور نے بنی گالہ جاکر عمران خان سے ملاقات اس سلسلہ میں ان سے مشاورت کی۔ بعد ازاں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ عمران خان فیصلہ کرینگے کہ کون سی نشست رکھنی ہے اور کونسی چھوڑنی ہے،کپتان جو ذمہ داری سونپیں گے سر انجام دونگا۔