مشیر قومی سلامتی سے ترکشش نیول چیف وائس ایڈ مرل عدنان ازبل کی ملاقات

 
0
463

اسلام آباد،03اپریل(ٹی این ایس):مشیر قومی سلامتی سے ترکشش نیول چیف وائس ایڈ مرل عدنان ازبل کی ملاقات ۔باہمی تعلقات بہتر بنانے ،دفاعی تعاون اور خطے کی سلامتی کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ نے کہا کہ پاکستان کے ترکی کے ساتھ تعلقات مثالی ہیں۔دونوں ملکوں کے عوام کی آپس میں محبت اور گرمجوشی کی مثال نہیں ملتی۔وائس ایڈ مرل عدنان ازبل نے کہاکہ پاکستان اور ترکی قریبی دوست ہیں۔پاکستان نے اپنی سرزمین سے دہشتگردی کا خاتمہ کردیا ہے۔پاکستان کو درپیش سیکیورٹی چیلنجز سے ترکی بخوبی آگاہ ہے۔ہمسایہ ملک میں بدامنی کے باعث ترکی کوبھی قومی سلامتی کے چیلنجز کا سامنا ہے۔ناصر جنجوعہ نے مزید کہا کہ ترک صدر کی پاکستان ،ترکی اور مسلم امہ کیلئے خدمات قابل تحسین ہیں۔