فیض آباد دھرنا کیس ، خادم رضوی سمیت دیگر کو اشتہاری قرار دے دیا گیا

 
0
2392

اسلام آباد ،اپریل 03(ٹی این ایس):فیض آباد دھرنا کیس میں انسداد دہشتگردی کی عدالت نے مولانا خادم حسین رضوی سمیت دیگر کو اشتہاری قرار دے دیا۔ تفصیلات کے مطابق انسداد دہشتگردی کی عدالت میں فیض آباد دھرنا کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے عدم حاضری پر مولانا خادم حسین رضوی سمیت دیگر کو اشتہاری قرار دے دیا۔ دیگر افراد میں پیر افضل قادری ، عنایت اللہ اور شیخ اظہرشامل ہیں۔ پولیس نے رپورٹ عدالت میں جمع کروادی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ خادم حسین رضوی کو اشتہاری قرار دیے جانے پر طلبی کا نوٹس تھانہ نواں کوٹ اور عدالت کے باہر چسپاں کر دیا گیاہے۔