متعد د رہنما ؤں ،نواز شریف کو ججوں کے خلاف مہم چلانے کا مشورہ

 
0
312

لاہور ،دسمبر26(ٹی این ایس): سابق وزیراعظم نواز شریف کی طرف سے اعلی عدلیہ کے خلاف تحریک چلانے کے اعلان کے بعد نواز شریف کوچوہدری نثار کی شدید مخالفت کا سامنا ہے وہیں پر مسلم لیگ (ن) کے کئی سینئر رہنماؤں نے نواز شریف کو عدلیہ کے خلاف مہم چلانے کا مشورہ دے دیا ۔قومی اخبار کے مطابق جن رہنماؤں نے نواز شریف کو عدلیہ کے خلاف مہم چلانے کا مشورہ دیا ہے ان میں سعد رفیق،دانیال عزیز،طلال چوہدری ،پرویز رشیداور انوشہ رحمان ہیں جبکہ پنجاب کے متعدد ارکان اس کی مخالفت کر رہے ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز نے اپنے کارکنوں کو عدلیہ کے خلاف سڑکوں پر نکلنے کا مشورہ دے دیا ۔ آئندہ وزیراعظم کے لئے شہباز شریف کی نامزدگی کے لئے بھی پارٹی میں شدید اضطراب پایا جا رہا ہے ۔ اور چوہدری نثار کا دھڑا مختلف اضلاع میں( ن) لیگ کے متوقع امیدواروں سے شہباز شریف کے حق میں مہم چلانے کے لئے سرگرم ہو گیا ہے۔