حج کی سعادت حاصل کرنے والے افراد کو خوشخبری سنا دی گئی

 
0
324

لاہور ،دسمبر26(ٹی این ایس):وفاقی وزارت مذہبی امور نے نئی حج پالیسی کے ضمن میں تیاریاں مکمل کر لی ہیں اور جلد ہی کابینہ کی منظوری کے بعد 2018ء کی نئی پالیسی کا اعلان کر دیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق حج کی سعادت حاصل کرنے والے خواہش مند افراد جنوری کے وسط میں اپنی درخواستیں جمع کرواسکیں گے اور آئندہ حج سیزن کے لئے 1لاکھ 79ہزار210افراد کا کوٹہ الاٹ ہوا ہے اور جن میں سے 60فیصد سرکاری اور40فیصد خو اہش مند افراد پرائیویٹ حج اسکیم کے ذریعے حج کی سعادت حاصل کر سکیں گے ۔

ذرائع کے مطابق نئی حج پالیسی کے مطابق 75سال کی عمر کے افراد یا گزشتہ تین سالوں سے قرعہ اندازی میں کام رہنے والے افراد کا نام 2018ء کی حج پالیسی قرعہ اندازی میں شامل نہیں ہوگا اور ان کی درخواستوں کو قرعہ اندازی کے بغیر شامل کر لیا جائے گا ۔