خواجہ سعد رفیق کا ڈاکٹر فاروق ستار سے رابطہ ،(ن) لیگ کی جانب سے خیر سگالی پیغام پہنچایا

 
0
319

لاہور نومبر 10(ٹی این ایس) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے متحدہ قومی موومنٹ پاکستان کے سربراہ ڈاکٹر فاروق ستار سے رابطہ کر کے خیریت دریافت کرنے کے ساتھ مسلم لیگ (ن) کی جانب سے خیر سگالی پیغام بھی پہنچایا ۔ ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا تھا کہ کراچی میں پائیدار امن کا قیام اور پر امن جمہوری عمل کا تسلسل تمام فریقین کی مشترکہ ذمہ داری ہے ، دبا ؤ کے اقدامات استحکام اور امن کے عمل کو نقصان پہنچا سکتے ہیں ۔ جس پر خواجہ سعد رفیق نے انہیں یقین دلایا کہ وفاقی حکومت ایم کیو ایم کی جائز شکایت کے ازالہ کی موثر کوشش کرے گی ۔ انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کا قومی دہارے میں رہ کر سیاست کرنا پرامن جمہوری عمل اور ملکی استحکام کیلئے اہم ہے ۔سعد رفیق نے ڈاکٹر فاروق ستار کو وفاقی حکومت کی جانب سے کراچی پیکیج پر عمل درآمد کی رفتار تیز کرنے کے اقدامات سے آگاہ کیا ۔