پشاور،دسمبر 26 (ٹی این ایس):جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد خان نے کہا ہے کہ 2018 کے انتخابات میں ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے لڑیں گے ۔ موجودہ حالات میں امن وامان کیلئے ایم ایم اے کا قیام ضروری تھا۔جے یو آئی سیکرٹریٹ پشاور میں ایم ایم اے کا مشاورتی اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس کے بعد جماعت اسلامی کے صوبائی امیر مشتاق احمد کے ہمراہ مشترکہ نیوز کانفرنس کرتے ہوئے مولانا گل نصیب خان کا کہنا تھا کہ امت مسلمہ کا اتحاد وقت کی ضرورت ہے۔ مسلمانوں پر دہشت گردی کا جنگ مسلط کیا گیا ہے۔موجودہ حالات میں امن وامان کیلئے ایم ایم اے کا قیام ضروری تھا۔ اْن کا کہنا تھا کہ آج سے پختوانخوا میں مشترکہ پروگراموں کا آغاز کردیا ہے۔ 2018کے انتخابات میں ایم ایم اے کے پلیٹ فارم سے بھر پور کامیابی حاصل کریں گے۔
مشتاق احمد کا کہنا تھا کہ ایم ایم اے نہ صرف بحال بلکہ فعال بھی ہو چکاہے کے پی اور فاٹا 200سال علماء ،مساجد اور اسلام پسندوں کا مرکز رہاہے۔ مولاناسمیع الحق کے ساتھ رابطے جاری ہے۔ تحریک انصاف کیساتھ اتحاد کابینہ روم اور اسمبلی کی چاردیواری تک محدود ہے۔ مرکزی قائدین نے حکم دیا تو ایک منٹ میں حکومت چھوڑدیں گے۔