شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے مظلوم عوام کے حقوق کیلئے جدوجہد کی ‘بلاول بھٹو زرداری

 
0
886

گڑھی خدا بخش ،دسمبر27(ٹی این ایس): چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو نے مظلوم عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کی ‘ شہید محترمہ کے مقصد کے حصول کی جدوجہد جاری رہے گی‘ بی بی نے جان کی قربانی دی وہ مقصد سے دستبردار نہ ہوئیں۔ بدھ کو بلاول بھٹو زرداری نے بے نظیر بھٹو شہید کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ 27 دسمبر شہدی بی بی کو خراج عقیدت پیش کرنے کا دن ہے۔

شہید بی بی کے قاتلوں نے پوری قوم کے قتل کی سازش کی تھی۔ آصف زرداری نے پاکستان کھپے کا نعرہ لگا کر ملک بچایا شہید محترمہ نے مظلوم عوام کے حقوق کے لئے جدوجہد کی۔ بی بی نے جان کی قربانی دی مقصد سے دستبردار نہ ہوئیں۔ شہید محترمہ کے مقصد کے حصول کی جدوجہد جاری رہے گی پاکستان کو مساوات پر مبنی جمہوری‘ پرامن اور ترقی پسند ملک بنائیں گے۔