بورے والا دسمبر 28(ٹی این ایس)وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے بورے والا جانے والی مسافر کوچ موٹر سائیکل کو بچاتے ہوئے حادثہ کا شکار ہو گئی جس کے نتیجہ میں 4 افراد موقع پر جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اسلام آباد سے بورے والا جانے والی مسافر کوچ چیچہ وطنی روڑ پر موٹوسائیکل کو بچاتے ہوئے حادثہ کا شکار ہو گئی اور شدید دھند کے باعث کوچ سے مزید گاڑیاں ٹکرا گئیں جس کے نتیجہ میں4 افراد موقع پر جاں بحق اور متعدد زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ٹیموں کے مطابق جاں بحق افراد کی نعشیں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ شدید زخمیوں کو نشتر ہسپتال ملتان منتقل کر دیا گیا۔