(ن) لیگ کا ملک دشمن بیانیہ بڑے سیاسی تصادم کا ماحول بنا رہا ہے‘ صاحبزادہ حامد رضا 

 
0
346

لاہو،دسمبر 29 (ٹی این ایس): سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین اور نظام مصطفے متحدہ محاذ کے مرکزی راہنما صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ (ن) لیگ کا بیانیہ ملک دشمنی پر مبنی ہے،بڑے سیاسی تصادم کا ماحول بنا رہی ہے،حکمرانوں پر عوام کا اعتماد ختم ہو چکا ہے،امریکہ خطے میں بھارت کی بالادستی قائم کرنے کے لئے پاکستان کو کمزور کرنا چاہتا ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے مختلف وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ حکومت 31 دسمبر کی ڈیڈ لائن ختم ہونے سے پہلے پیر سیال شریف کے مطالبات پورے کرے۔ ایسا نہ ہوا تو فیصلہ کن اقدام کا اعلان کیا جائے گا۔ وفاقی اور پنجاب حکومت نے اتحاد اہل سنت کے خلاف سازشیں شروع کر دی ہیں لیکن تنظیمات اہل سنت اور مشائخ کا اتحاد قائم رہے گا۔ اہل سنت جماعتیں آئیندہ الیکشن نظام مصطفے متحدہ محاذ کے پلیٹ فارم سے ایک نشان اور ایک منشور پر لڑیں گی۔ امیدواروں کی فہرستوں کی تیاری شروع کر دی گئی ہے۔ ہم اہل، باصلاحیت اور دیانتدار قیادت انتخابی میدان میں اتاریں گے۔

صاحبزادہ حامد رضا نے مزید کہا کہ قوم موجودہ نظام اور حکمران اشرافیہ سے بیزار اور مایوس ہے۔ پاکستان کو نئے نظام اور نئی قیادت کی ضرورت ہے۔ سٹیٹس کو کی حامی جماعتیں نظام کی تبدیلی کے راستے میں رکاوٹ ہیں۔ ہم نظام مصطفے کے سلوگن پر قوم کو متحد کریں گے۔ ووٹ فار نظام مصطفی کی سوچ ہر پاکستانی تک پہنچائیں گے۔