پاکستان میں اقلیتوں کومکمل آئینی اوربنیادی انسانی حقوق حاصل ہیں،اقبال ظفرجھگڑا

 
0
504

پشاور،دسمبر 29 (ٹی این ایس):گورنرخیبرپختونخواانجینئراقبال ظفرجھگڑا نے کہاہے کہ پاکستان میں اقلیتوں کومکمل آئینی اوربنیادی انسانی حقوق حاصل ہیں او وہ بلاخوف وخطر اپنے مذہبی عبادات وتقریبات کی انجام دہی کرتے رہتے ہیں۔ قیام پاکستان اوراستحکام پاکستان میں بھی اقلیتی برادری کا نمایاں کردار رہاہے اویہی وجہ ہے کہ پاکستان میں بسنے والے اقلیتوں اورمسلمانوں کے مابین ہر حوالے سے یکجہتی وہم آہنگی اوراتحاد واتفاق کی فضا قائم ہے۔

وہ گورنرہاوس پشاورمیں کرسمس کی منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے ۔اس موقع پر گورنرہاوس کے وسیع لان میں پروقار انتظامات کئے گئے تھے اورکرسمس ٹری سجایا گیا تھا تقریب میں بشپ آف پشاور کی قیادت میں فاٹا اورپشاورمیں مسیحی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا سکندرقیوم اوردیگر حکام بھی اس موقع پرموجودتھے۔ گورنر نے کہاکہ25 دسمبر کوقائداعظم کا یوم پیدائش اورکرسمس کے موقع پر تقریبات کاانعقادہماری قومی وثقافتی زندگی کاایسا منفرد موقع ہے جب پوری قوم خودکومتحرک محسوس کرتی ہے اور اجتماعی سوچ کے ساتھ اکٹھے ہوکر آئندہ نسلوں کے بہتر مستقبل کی فکر کرتی ہے گورنر نے کہا کہ اقلیتوں نے بھی قومی سلامتی ودفاع کیلئے کسی قربانی سے دریغ نہیں کیا۔

گورنر نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ اورملک میں امن وسلامتی کے قیام کی جدوجہد میں اقلیتوں نے بھی بے مثال قربانیاں دی ہیں۔ اور قوم وسیکیورٹی اداروں کی انہی قربانیوں کے نتیجے میںآج ملک میں امن لوٹ آیا ہے۔نقل مکانی پرمجبورقبائلیوں کواپنے علاقوں میں دوبارہ آباد کردیا گیاہے۔اورقبائلی علاقوں میں اصلاحات کے ایک جامع پیکج پرعملدرآمد کیلئے اقدامات کاآغاز کیاجاچکاہے۔