بولان : گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑادیاگیا 

 
0
355

کوئٹہ ،دسمبر 29 (ٹی این ایس): ضلع بولان کے علاقے میں نامعلو م افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑادیا تفصیلات کے مطابق جمعرات کو بولان کے علاقے جلال کے قریب نامعلوم افراد نے گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑادیا دھماکے بعد گیس کی فراہمی معطل ہوگئی ۔

واضح رہے کہ گیس پائپ لائن بختیار آباد سے شوران جارہی تھی دھماکے کے اطلاع ملنے کے بعد سیکورٹی فورسز جائے وقوع پر پہنچ گئی اور نامعلوم افراد کیخلاف مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی۔