اڈیالہ جیل میں  87 مرد و خواتین اسیران کو مختلف ہنر سکھائے گئے

 
0
721

راولپنڈی، دسمبر 29 (ٹی این ایس):  اڈیالہ جیل میں  ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی کے  ساتویں کورس میں 87 اسیران نے حصہ لیا۔

اڈیالہ جیل انتظامیہ  کی طرف سے جاری ایک بیان کے مطابق  کورس میں  اسیران کو ویلڈنگ، الیکٹریشن ، موٹر وائنڈنگ، بیوٹیشن اور  گھریلو سطح پر سلائی کا ہنر سکھایا گیا تاکہ جیل سے نکلنے کے بعد انھیں اپنے ذریعہ معاش کے لئے مشکلات پیش نہ آ پائیں اور وہ  بہتر اور کار آمد شہری بن سکیں۔

کورس میں  67 مرد اور 20 خواتین اسیران نے حصہ لیا اور ہنر سیکھا۔