ہم کسی سیاسی جماعت سے دوریاں نہیں یا لڑائی اور مار دھاڑ کا پروگرام نہیں چاہتے‘ خورشید شاہ

 
0
337

لاہور ،دسمبر29(ٹی این ایس): قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف اور پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ ہم کسی سیاسی جماعت سے دوریاں نہیں چاہتے‘ ہم ملک میں سیاست چاہتے ہیں‘ ہم لڑائی اور مار دھاڑ کا پروگرام نہیں چاہتے،سیاست میں انتقام اور دشمنی نہیں ہونی چاہئے‘ ہم ملک میں جمہوریت چاہتے ہیں‘ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ ملک میں سیاست کیسے ہونی چاہئے۔

جمعہ کو میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے خورشید شاہ نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں جمہوریت چلے۔ خیبرپختونخوا کے نام کا مسئلہ تھا اس کی ترمیم کرکے ہم نے حل کیا۔ جمہوریت ہی ملک میں راہ نجات ہے۔ پہلے بھی طاہر القادری سے ملتے رہے ہیں ہم کسی سیاسی جماعت سے دوریاں نہیں چاہتے۔ ہم ملک میں سیاست چاہتے ہیں ہم ملک میں جمہوریت اور سیاسی عمل چاہتے ہیں۔ ہم لڑائی اور مار دھاڑ کا پروگرام نہیں چاہتے۔

پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ ملک میں سیاست کیسے ہونی چاہئے۔ سیاست میں انتقام اور دشمنی نہیں ہونی چاہئے۔ مجھے سعد رفیق کے بیان میں ایسی بات نظر نہیں آئی کہ جس کے جواب میں آئی ایس پی آر کا اتنا بڑا ردعمل آگیا جو نہیں آنا چاہئے تھا۔ یہ بڑا ادارہ ہے ان کے ایک ایک لفظ کی بڑی اہمیت ہے۔ گلگت بلتستان کے لوگ ہمارا حصہ ہیں یہ لوگ محب وطن ہیں ان کا بھرپور حصہ ہے سی پیک میں گلگت بلتستان کے لوگ اسی وجہ سے پیپلز پارٹی کے سوا کسی پارٹی کو نہیں سمجھتے۔