ریاستی سرحدی امور ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے 10ارب 55 کروڑ روپے جاری

 
0
534

اسلام آباد،دسمبر29(ٹی این ایس):وزارت منصوبہ بندی ، ترقی و اصلاحات نے سرکاری شعبہ کے ترقیاتی پروگراموں میں ریاستی سرحدی امور ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے مجموعی طورپر اب تک 10ارب 55 کروڑ41 لاکھ روپے سے زائد کے فنڈز جاری کئے ہیں، حکومت نے اس ڈویژن کے ترقیاتی کاموں کے لئے رواں مالی میں 26 ارب 90کروڑ روپے سے زائد کے فنڈز مختص کئے ہیں۔ پلاننگ کمیشن کی طرف سے جاری کردہ اعداد وشمارکے مطابق حکومت نے قبائلی علاقوں کے لئی9 ارب 30کروڑ، چائو تنگی ڈیم شمالی وزیر ستان کے لئے 28کروڑ 78لاکھ، مہمند ایجنسی میں نحقی ٹنل کی تعمیر کے لئے 81کروڑ،اورکزئی ایجنسی میں زیارہ۔ڈبوری روڈ کی تعمیر کے لئے 10کروڑروپے سمیت مختلف ترقیاتی منصوبوں کے لئے فنڈز جاری کر دیئے گئے ہیں۔