اسلام آبادہائیکورٹ ،میئر اسلام آباد شیخ انصر کی بطور چیئرمین سی ڈی اے تعیناتی کا نوٹیفکیشن معطل

 
0
379

اسلام آباد ،دسمبر29(ٹی این ایس):اسلام آبادہائیکورٹ نے شیخ انصرکابطورقائم مقام چیئرمین سی ڈی اے تعیناتی کانوٹیفکیشن معطل کردیا۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ نے مئیراسلام آبادکی بطورقائم مقام چیئرمین سی ڈی اے تعیناتی کے کیس کافیصلہ سنایا۔شہریوں نے میئرشیخ انصرعزیزکی بطورچیئرمین سی ڈی اے تعیناتی کوچیلنج کیاتھا۔اسلام آبادہائیکورٹ نے شیخ انصرکی بطورایگزیکٹوممبرسی ڈی اے کانوٹیفکیشن بھی معطل کردیا۔