ڈیرہ بگٹی، سکول میں بارودی مواد کا دھماکا،

 
0
415

ڈیرہ بگٹی ،دسمبر29(ٹی این ایس):ڈیرہ بگٹی میں بارودی مواد کے دھماکے سے سکول کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں، کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ نجی ٹیلی ویژن کے مطابق جمعہ کی صبح کوہلو کے علاقے ماوند میں نامعلوم شدت شپندوں نے ایک سکول کے قریب بارودی مواد کو دھماکے سے اڑا دیا جس کے باعث سکول کی عمارت کو کافی نقصان پہنچا،دھماکے سے سکول کے دروازے اور کھڑکیاں ٹوٹ گئیں تاہم سکول میں موسم سرما کی چھٹیوں کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،دھماکے کی اطلاع ملتے ہی سکیورٹی فورسز موقع پر پہنچ گئیں اور علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا۔