تحریک انصاف لانگ مارچ ، پارلیمنٹ کا اجلاس بلانے کا فیصلہ

 
0
139

وفاقی حکومت نے تحریک انصاف کے لانگ مارچ کے معاملے پر پارلیمنٹ اجلاس بلانے کا فیصلہ کر لیا۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق قومی اسمبلی اور سینیٹ کا الگ الگ یا مشترکہ اجلاس بلانے سے متعلق مشاورت جاری ہے۔پارلیمنٹ کااجلاس 3نومبر کو بلانے کی تجویز ہے۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں لانگ مارچ اور اداروں کے سربراہان کی جانب سے پریس کانفرنس پر بحث کرائی جائے گی۔