اپوزیشن جماعتوں کے سرگرم کارکنوں کی فہرستیں تیار کرنے کا حکم، پنجاب حکومت متحرک

 
0
328

اسلام آباد 07 اکتوبر 2020 (ٹی این ایس): پنجاب حکومت نے اپوزیشن جماعتوں کےسرگرم کارکنوں کی فہرستیں تیارکرنے کا حکم دیتے ہوئے فیصلہ کیا کہ کوئی بھی قانون ہاتھ میں لینےکی کوشش کرے گا توسخت ایکشن ہوگا۔

پنجاب حکومت کی امن و امان سب کیبنٹ کمیٹی کا اجلاس ہوا، اجلاس میں وزیر قانون ،ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ،آئی جی پنجاب و دیگر نے شرکت کی۔

ذرائع کے مطابق اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں سےمتعلق اہم فیصلے کئے گئے اور اسپیشل برانچ کو خصوصی ٹاسک سونپ دیا گیا کہ روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دی جائے گی۔

اجلاس میں اپوزیشن جماعتوں کے سرگرم کارکنوں کی فہرستیں تیار کرنے کا حکم دیتے ہوئے فیصلہ کیا گیا کہ کوئی بھی قانون ہاتھ میں لینےکی کوشش کرے گا توسخت ایکشن ہوگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ن لیگ، پیپلز پارٹی، جمعیت علمائے اسلام ف کی الگ الگ فہرستیں مرتب ہوں گی جبکہ جہاں جلسے ہوں گے وہاں اپوزیشن جماعتیں کتنے افرادلاسکتیں ہیں، کن کن افراد کی بندےلانے اور کھانے کی ڈیوٹیاں لگائیں گئیں اور اپوزیشن کےکتنےرہنما و کارکن ہیں جن کیخلاف مقدمات درج ہیں، اس حوالے سے رپورٹ طلب کرلی گئیں ہیں۔

وزیر قانون راجہ بشارت کا کہنا ہے کہ اجلاس میں امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا ہے، کسی کوقانون اورحکومتی احکامات کے برعکس اقدامات کی اجازت نہ ہو گی۔