ڈائریکٹر ڈی ایم اے شکیل ارشد کا بڑا فیصلہ ،سرکاری اداروں کو بغیر معاوضے تشہیر سے روک دیا

 
0
231

ڈائریکٹر ڈی ایم اے شکیل ارشد کا بڑا فیصلہ ،تمام سرکاری اداروں کو بغیر معاوضے کے تشہیر کرنے سے روک دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق ڈائریکٹر ڈی ایم اے شکیل ارشد نے سرکاری محکموں پر بھی بغیر معاوضے کے تشہیر کرنے پر پابندی عائد کر دی ۔

ڈائریکٹر ڈی ایم اے کے مطابق قوانین کے مطابق سرکاری ادارے بھی جو تشہیر کریں گے اس کا معاوضہ ادا کرنے کے پابند ہیں ،معاوضہ ادا کرنے کی صورت میں ہی تشہیر کی جائے گی ۔ اس تناظر میں پاکستان اکیڈمی آف لیٹر سے معاوضہ وصول کرنے کے بعد انہیں تشہیر کی اجازت دی گئی ہے ۔ واضح رہے کہ پاکستان اکیڈمی آف لیٹر کی طرف 31اکتوبر سے 2نومبر تک ہونے والی عالمی کانفرنس کیلئے تشہیر کی درخواست دی گئی تھی جس کیلئے ڈی ایم اے کو 66ہزار روپے معاضے کی ادائیگی کی گئی ہے ۔

یاد رہے کہ اس سے قبل اسلام آباد میں صرف پرائیویٹ ادارے تشہیر کی مد میں معاوضہ ادا کر رہے تھے ،جبکہ سرکاری اداروں کیلئے تشہیر کی مد میں کوئی معاوضہ مقرر نہیں کیا گیا تھا ۔