محکمہ انسداد دہشت گردی کوہاٹ ریجن کی کارروائی

 
0
365

پشاور،دسمبر29(ٹی این ایس):محکمہ انسداد دہشت گردی کوہاٹ ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گرد گرفتار اور بارودی مواد برآمد کرلیا‘ ملزمان کا تعلق ٹی ٹی پی کے ذیلی گروپ مقبول داوڑ سے ہے۔ جمعہ کو محکمہ انسداد دہشت گردی کوہاٹ ریجن نے کارروائی کرتے ہوئے کرک سے تین دہشت گرد گرفتار اور بارودی مواد برآمد کرلیا۔ ملزمان کا تعلق ٹی ٹی پی کے ذیلی گروپ مقبول داوڑ سے ہے۔ ملزمان بھتہ خوری اور دستی بم حملوں کے مقدمات میں مطلوب تھے۔