سیلز ٹیکس ریفنڈز کی عدم ادائیگی سے برآمد کنندگان سرمائے کی کمی کا شکار ہیں‘خادم حسین 

 
0
457

لاہور دسمبر 29(ٹی این ایس) ممتازتاجر رہنما وفیروز پور بورڈ لاہور کے سینئر نائب صدر خادم حسین نے کہا ہے کہ حکومتی دعوے جھوٹے ثابت ہوئے اور ایف بی آر نے صنعتکاروں کے اربوں کے سیلز ٹیکس ریفنڈز دبا دلیے،سیلز ٹیکس ریفنڈز کی عدم ادائیگی سے برآمد کنندگان سرماےء کی کمی کا شکار ہیں جس کے باعث درجنوں فیکٹریاں بند ہونے کا خدشہ ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ سیلز ٹیکس ریفنڈز ادا نہ کرنے سے برآمدکنندگان کی ملکی اشیاء بیرون ملک برآمد ات میں عدم دلچسپی کا اظہار کررہے ہیں جس سے ملکی برآمدات کمی کا شکارہیں اور تجارتی خسارہ بڑھ رہا ہے اور زرمبادلہ کے ذخائر بھی کمی کا شکار ہیں۔خادم حسین نے کہاکہ حکومت گزشتہ چار سالوں سے صنعتکاروں کو سیلز ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی کا چکمہ دے رہی ہے سابق وزیراعظم نواز شریف نے ٹیکسٹائل سیکٹرکو ریلیف دینے کیلئے180ارب روپے کے ریلیف پیکیج کا اعلان بھی کیا مگر یہ وعدہ بھی ایفا نہ ہوسکا حکومتی دعوؤں کے باوجود ایف بی آر نے صنعتکاروں کے سیلز ٹیکس ریفنڈز کی مد میں 13ارب23کروڑروپے دبالیے جس سے صنعتی شعبہ متاثر ہورہا ہے اورسرمائے کی کمی کے باعث فیکٹریوں کی بندش کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے اس لیے وزیراعظم اس معاملہ میں فوری دلچسپی لیں اور ایف بی آر کو صنعتکاروں کے اربوں کے سیلز ٹیکس ریفنڈز کی ادائیگی کو یقینی بنائیں۔