بھارت کا پاکستانی زائرین کو حضرت نظام الدین ؒ کے عرض میں شرکت کیلئے ویزے جاری کر نے سے انکار

 
0
384

اسلام آباددسمبر 30(ٹی این ایس) بھارت نے ایک بار پھر ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستانی زائرین کو حضرت نظام الدین اولیا کے عرس میں شرکت کے لیے ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق بھارت نے حضرت نظام الدین اولیا کے عرس میں شرکت کے خواہش مند پاکستانی زائرین کو ویزے جاری کرنے سے انکار کردیا ہے۔

ترجمان نے کہا کہ بھارت نے آخری لمحے پر زائرین کو ویزے جاری کرنے سے انکار کیا، بھارت کا یہ اقدام باعث افسوس اور معاہدے کی خلاف ورزی ہے۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق ویزے جاری نہ کرنا 1974 کے مذہبی سیاحت کے باہمی پروٹوکول کی خلاف ورزی ہے، ایسے اقدامات باہمی معاہدوں کے ساتھ مذہبی حقوق کی خلاف ورزیاں ہیں۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان نے گروارجن دیو اور مہاراجہ رنجیت سنگھ کی برسی پرخصوصی ٹرین کی پیشکش کی تھی ٗبھارتی جواب میں تاخیر سے ہزاروں سکھ یاتری پاکستان آنے سے محروم ہوئے ٗبھارت پہلے بھی گرو ارجن دیو، مہاراجہ رنجیت سنگھ کی تقریبات سے متعلق ایسا کرچکا ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی جاسوس کلبھوشن یادیو کی اہلخانہ سے ملاقات کے بعد بھارت نے پاکستان کی انسانی ہمدردی کے اس اقدام کے جواب میں ہرزہ سرائی شروع کردی ہے جس سے دو طرفہ تعلقات مزید خراب ہوئے۔