ایف بی آر کا گوشوارے جمع نہ کرانے پر آڈٹ کیلئے انتخاب کا قانون ختم کرنے کی تجویز

 
0
400
اسلام آباد دسمبر 31(ٹی این ایس) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر)کی آڈٹ ڈپارٹمنٹ نے انکم ٹیکس گوشوارے جمع نہ کروانے کی وجہ سے ٹیکس دہندگان کو آڈٹ کے لیے منتخب کرنے کا قانون ختم کرنے کی تجویز دے دی ہے۔ دستیاب دستاویز کے مطابق ایف بی آر کی آڈٹ ڈپارٹمنٹ کی جانب سے فیڈرل بورڈ آف ریونیو کو رپورٹ بھجوائی ہے جس میں کہا گیا ہے کہ اگر انکم ٹیکس آرڈیننس2001 سے سیکشن 214 ڈی ختم نہ کیا گیا تو اس سیکشن کی بنیاد پر آڈٹ کیلئے منتخب ہونے والے ٹیکس دہندگان کی تعداد اس قدر بڑھ جائے گی کہ ان کا آڈٹ مکمل کرنا ناممکن ہوجائے گا کیونکہ ابھی بھی اس سیکشن کی وجہ گزشتہ دو سال کے دوران آڈٹ کیلئے منتخب ہونیوالے ٹیکس دہندگان کی تعداد اس قدربڑھ چٴْکی ہے کہ ان کا آڈٹ نہیں ہوپارہا ہے اور اس وقت سات لاکھ 80 ہزارسے زائد آڈٹ کے کیس التوا کا شکار ہیں۔