کے پی کے میں رواں سال دہشتگردی کے واقعات میں 51فیصدکمی

 
0
342

پشاور دسمبر 31(ٹی این ایس)خیبرپختونخوا میں پچھلے سال کی نسبت رواں سال دہشتگردی کے واقعات میں 51فیصد کمی واقع ہوئی، 2017 میں دہشتگردی کے 126 واقعات رونما ہوئے جبکہ 428 دہشتگرد گرفتار کرکے بھاری تعداد میں اسلحہ و گولہ بارود برآمد کیا گیا۔خیبر پختون خوا میں رواں سال دہشتگردی کے 126 واقعات رونماہوئے جو گزشتہ سال کی نسبت 51 فی صد کم ہیں۔

رواں سال تخریب کاری کے 95 منصوبے ناکام بناکر 428 دہشتگردوں کو گرفتار کیا گیا ہے، صوبے میں بھتہ خوری کے 71 واقعات رپورٹ ہوئے۔دہشتگردی کی بڑی کارروائیوں میں ججز کی گاڑی کو بم سے اڑانا،تنگی کچہری حملہ، ایڈیشنل آئی جی اشرف نور کی شہادت اور ایگریکلچر ٹریننگ انسٹیٹیوٹ پر حملہ شامل ہیں۔

ان واقعات کے باوجود سال رواں گزشتہ دس سالوں کے دوران پر امن سال رہا۔صوبے میں رواں سال 2207 افرادقتل ہوئے، ڈکیتی کے38 اوراغواء برائے تاوان کے19 واقعات رپورٹ ہوئے، مختلف کارروائیوں میں 278 دستی بم ،352 کلو گرام بارودی مواد،9 خودکش جیکٹس اور بڑی تعداد میں اسلحہ قبضے میں لیا گیا