وزیرِ اعظم ۔۔۔دورہ پشاور

 
0
81
اسلام آباد۔25مئی  (اے پی پی):وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف  آج (جمعرات کو) پشاور کادورہ کریں گے۔ وزیراعظم کے آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیرِ اعظم ریڈیو پاکستان پشاور کا دورہ کریں گے جس کی عمارت پر 9 مئی 2023 کو حملہ کیا گیا تھا۔ وزیرِ اعظم کو ریڈیو پاکستان کی عمارت، ریکارڈ اور نشریات کو پہنچنے والے نقصان اور بحالی کے کاموں پر بریفنگ دی جائے گی۔ وزیرِ اعظم گورنر ہاؤس بھی جائیں گے جہاں انہیں امن و امان کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔خیبر پختونخوا کی سیاسی قیادت بھی وزیرِ اعظم سے ملاقات کرے گی۔