اے اے سی پشاور۔۔۔کارروائی ضلعی انتظامیہ پشاو رکی کارروائی،12شیر فروش گرفتار، ملاوٹ شدہ دودھ تلف

 
0
102
پشاور۔ 25 مئی (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ پشاور   نے مختلف علاقوں میں کارروائی  کر تے ہوئے ملاوٹ شدہ دودھ فروخت کرنے  پر 12شیر فروشوں کو گرفتارکر کے  700لیٹر سے زائد  دودھ  کو  تلف کر دیا۔ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر پشاور شیبا گل نے محکمہ لائیو سٹاک کے ویٹرنری سپر وائزر نعیم الحسن کے ہمراہ سیٹھی ٹاون، حسین چوک، پہاڑی پورہ اور دیگر علاقوں میں شیر فروشوں کی دکانوں میں  دودھ کے نمونوں کا لائیو سٹاک کی جدیدموبائل لیبارٹری کے ذریعے تجزیہ کیا۔ دودھ میں پانی کی وافر مقدار میں  ملاوٹ ثابت ہونے پر 12 شیرفروشوں کو گرفتار کرکے 700لیٹر سے زائد  دودھ تلف کر دیا ۔اے اے سی  کے مطابق گرفتار افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔