اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن اکرا کے صدر و سابق فنانس سیکریٹری صغیر چوہدری کی سربراہی میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک آگاہی سے متعلق تربیتی ورکشاپ کا،انعقاد

 
0
101

اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن اکرا کے صدر و سابق فنانس سیکریٹری صغیر چوہدری کی سربراہی میں اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے ٹریفک آگاہی سے متعلق تربیتی ورکشاپ کا،انعقاد کیا گیا۔ تربیتی ورکشاپ میں مختلف لیڈنگ نیوز چینلز کے وڈیو جرنلسٹس اور رپورٹرز نے حصہ لیا ۔ ورکشاپ میں ٹریفک پولیس کے ایکسپرٹس نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی سے متعلق تفصیلی آگاہ کیا۔ شرکا کو بتایا گیا کہ ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی صرف چالان کے ٹکٹ تک محدود نہیں بلکہ یہ جان لیوا بھی ثابت ہوسکتی ہے۔ اگر بائیک چلاتے وقت ہیلمٹ کا استعمال کیا جائے تو بہت حد تک جان لیوا حادثات سے بچا جاسکتا ہے ۔۔

اکثر مشاہدے میں آیا ہے کہ ٹریفک حادثات کی ایک بڑی وجہ تیز رفتاری بھی ہے جبکہ ٹریفک سگنلز کی خلاف ورزی بھی جان لیوا ثابت ہوسکتی ہے ۔ ماہرین کا کہنا تھا کہ سیٹ بیلٹ کا،استعمال انتہائی اہم ہے جبکہ دوران ڈرائیونگ موبائل کا استعمال مہلک حادثات کا سبب بنتا ہے ۔۔تربیتی ورکشاپ میں مختلف نیوز چینلز سے وابستہ خواتین صحافیوں نے بھی خصوصی شرکت کی اور ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی حاصل کی ۔

اس موقع پر ایس پی ٹریفک چوہدری عابد نے اسلام آباد کرائم اینڈ کورٹ رپورٹرز ایسوسی ایشن کی کاوشوں کو سرہاتے یوئے تربیتی ورکشاپ میں شرکت کرنے والے تمام صحافیوں کا،شکریہ ادا کیا،جبکہ روڈ ٹیسٹ اور ٹریفک سگنلز کا ٹیسٹ کلئیر کرنے والے وڈیو جرنلسٹس اور رپورٹرز کو ڈرائیونگ لائسنس بھی جاری کئے گئے ۔ آخر میں اکرا کے صدر صغیر چوہدری اور چئیرمین رانا کوثر نے ‘اسلام آباد ٹریفک پولیس کی جانب سے تربیتی ورکشاپ کے کامیاب انعقاد پر شکریہ ادا کیا ۔۔