عدالت نے پرویز الٰہی کی مبینہ اہلیہ کو گرفتار کرنے سے روک دیا

 
0
110

لاہور: عدالت نے سابق وزیراعلی پنجاب چودھری پرویز الٰہی کی مبینہ اہلیہ کو گرفتار کرنے سے روکنے روکنے کا حکم دے دیا۔

سیشن کورٹ لاہور میں ایف آئی اے منی لانڈرنگ کے مقدمے کی سماعت ہوئی، جس میں عدالت نے چودھری پرویز الہی کی مبینہ اہلیہ سائرہ انور کی ضمانت پر ایف آئی اے سے ریکارڈ طلب کرتے ہوئے انہیں 2 مارچ تک گرفتار کرنے سے روک دیا۔

ایڈیشنل سیشن جج غلام رسول نے ضمانت کی درخواست پر سماعت کے دوران سائرہ انور کو شامل تفتیش ہونے کا حکم بھی دے دیا۔

واضح رہے کہ چودھری پرویز الٰہی کی مبینہ اہلیہ سائرہ انور پر ایف آئی اے نے منی لانڈرنگ کا مقدمہ درج کررکھا ہے ۔