اسلام آباد کی بنکنگ کورٹ نے ممنوعہ فنڈنگ کیس سے متعلق درج مقدمے میں سابق وزیراعظم عمران خان کو آج ہی عدالت پیش ہونے کا حکم دے دیا،۔ عدالت نے عمران خان کو دن ساڑھے 3 بجے تک پیش ہونے کی مہلت دی ہے،
تفصیلات کے مطابق ممنوعہ فنڈنگ کیس میں فارن ایکسچینج ایکٹ کے تحت درج مقدمہ بینکنگ کورٹ کا عمران خان کو آج ہی پیش ہونے کا حکم دے دیا گیاہے ۔عمران خان کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواست خارج بنکنگ کورٹ کی جج رخشندہ شاہین نے فیصلہ سنا دیا۔عدالت نے حکم دیا کہ عمران خان عدالتی وقت ختم ہونے سے پہلے پیش ہوں، بینکنگ کورٹ نے عمران خان کو پیش ہونے کیلئے ساڑھے 3 بجے تک کی ڈیڈ لائن دیدی۔