مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کی بھارتی ہم منصب کے ساتھ اہم ملاقات ، لائن آف کنٹرول پر کشیدگی ختم کرنے کے ساتھ ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال

 
0
342

لاہور دسمبر 31(ٹی این ایس):مشیر قومی سلامتی ناصر جنجوعہ کی بھارتی ہم منصب اجیت دوول کے ساتھ بنکاک میں اہم ملاقات ہوئی ہے ۔تفصیلات کے مطابق قومی سلامتی مشیروں کے درمیان ملاقات پہلے ہی طے شدہ تھی ملاقات کے لئے بنکاک کا انتخاب کیا گیا ۔ملاقات کے حوالے سے اب تک سرکاری طور پر کوئی تفصیلات سامنے نہیں آ سکیں لیکن بھارتی قیاس آرائیوں کے مطابق یہ ملاقات لائن آف کنٹرول پر کشیدگی ختم کرنے کے ساتھ مختلف امور پر تبادلہ خیال کے حوالے سے ہوئی۔ذرائع کے مطابق اس ملاقات کے بارے میں حتمی تاریخ بھی واضح نہیں ہو سکی یہ ملاقات کس تاریخ کو کی گئی کیونکہ قومی سلامتی مشیر ناصر جنجوعہ27دسمبر کو تھائی لینڈ کے روانہ ہوئے تھے جہاں انہوں نے 28دسمبر کوبھارتی ہم منصب اجیت دوول کے ساتھ ملاقات کی ۔